کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ‘‘میں آڈیو لیکس پر حکومتی کمیشن معطل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت اس معاملہ پر سرخرو ٹھہری ہے، حکومت پر ججوں سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سول سوسائٹی اور بارز کی طرف سے دبائو تھا،پی ٹی آئی کے رہنما ماہر قانون حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آڈیو لیکس کمیشن کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ درست ہے، حکومت چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد ہی ججوں پر مشتمل کمیشن بناسکتی ہے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی لیڈرز اورکارکنوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرنا غلط ہے۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے عمران خان ہے،نو مئی کو دفاعی تنصیبات میں گھس کر جلائو گھیرائو کیا گیا اگر یہ حملہ نہیں تو کیا ہوتا ہے، دفاعی تنصیبات میں گھس کر نقصان پہنچانا مسلح بغاوت ہے اور فوج پر حملے کے مترادف ہے، عمر ان خان نے لوگوں کے ذہنوں میں یہ نفرت اور بغاوت بھری ہے، عمران خان نے پچھلے گیار ہ سال قوم کو گمراہ کرنے اور فوج کیخلاف ابھارنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ نومبر کا لانگ مارچ ان تاریخوں میں دارالحکومت پہنچا جب نئے آرمی چیف کی تقرری ہونی تھی، ایسی چیزیں سامنے آئی تھیں کہ عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کی تقرری روکنے کیلئے پلاننگ کی ہوئی تھی، اس وقت معاملات کو سنبھالا نہ جاتا تو بغاوت کی صورت بھی پیدا ہوسکتی تھی، باضابطہ انکوائری کے بغیر کسی کی نشاندہی کرنے سے قاصر ہوں، اس سازش میں ملوث دیگر لوگوں کا بھی نام آتا رہا ہے لیکن مہرہ عمران خان تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوج کے ادارے کا مثالی ڈسپلن اس کی طاقت ہے،9 مئی کے واقعات سے متعلق عمران خان کی تقاریر اور ٹوئٹس موجود ہیں، یہ پہلے سے طے تھا کہ مظاہرے جی ایچ کیو ، کور کمانڈرز کے گھروں اور آئی ایس آئی کے دفاتر کے باہر ہوگا، زیرتفتیش لوگ بتارہے ہیں کس طرح انہیں پٹرول بم بنانے کی تربیت دی گئی اور غلیلوں کا استعمال سکھایا گیا، عمران خان پچاس پچاس کے جتھوں سے خود مل کر انہیں دفاعی تنصیبات پر حملے کیلئے ابھارتا رہا، عمران خان نے منظم سازش کے تحت لوگوں کی ذہن سازی کی تھی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان نے صرف پارٹی نہیں چھوڑی دو سال کی چارج شیٹ پیش کی ہے، یہ اندازہ ضرور تھا کہ پی ٹی آئی والے کنٹونمنٹس علاقوں میں احتجاج کریں گے لیکن یہ گھروں میں گھس کر آگ لگائیں گے یا رجمنٹس کے ہیڈکوارٹرزپر حملہ آور ہوں گے اس حد تک اندازہ نہیں تھا، ایسے تمام لوگ جن کی طرف سے آئندہ بھی ایسے واقعات کا خدشہ ہے انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان لوگوں میں سے کوئی گواہ بننے کیلئے تیار ہے تو اسے کیوں نہ موقع دیا جائے، ان میں جو موقع لینا چاہتے ہیں وہ لے رہے ہیں جو نہیں لینا چاہتا وہ نہ لے۔ آڈیو لیکس پر حکومتی کمیشن معطل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت اس معاملہ پر سرخرو ٹھہری ہے، حکومت پر ججوں سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سول سوسائٹی اور بارز کی طرف سے دبائو تھا، حکومت نے ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سینئر ترین جج کی سربراہی میں کمیشن بنادیا تھا، اگر جج صاحبان چاہتے ہیں یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے تو پھر ٹھیک ہے، آڈیو لیکس میں چیف جسٹس کی اپنی ذات شامل تھی کمیشن کے قیام میں ان سے مشورہ کیسے کیا جاسکتا تھا، ، ایک جج کے داماد، دوسرے جج کی ساس، تیسرے جج کے بیٹے آڈیو لیکس کا حصہ تھے، قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ حکومت کمیشن بنانے سے پہلے چیف جسٹس سے مشورہ کرے۔پی ٹی آئی کے رہنما ماہر قانون حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آڈیو لیکس کمیشن کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ درست ہے، حکومت چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد ہی ججوں پر مشتمل کمیشن بناسکتی ہے، کنونشن ہے کسی کورٹ کے جج کو کمیشن میں شامل کرنے سے پہلے اس کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ہونی چاہئے، یہ روایت رہی ہے اور روایت کو قانون کا حصہ سمجھا جاتا ہے، حکومت کسی بھی حاضر سروس جج کو اس کورٹ کے سربراہ کی مشاورت کے بغیر کمیشن کا حصہ نہیں بناسکتی ،سپریم کورٹ نے کمیشن بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے ، جب تک سپریم کورٹ اپنے آرڈر میں تبدیلی نہیں کرتی آڈیو لیکس کمیشن معطل رہے گا۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی لیڈرز اورکارکنوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرنا غلط ہے، اکیسویں ترمیم اور تیئیسویں ترمیم کے تحت سویلینز پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرنے کی اجازت بھی 2019ء ختم ہوچکی ہے، آئین میں سویلینز کے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی کوئی اجازت نہیں ہے، آرمی ایکٹ کے تحت بھی سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے بھی آچکے ہیں۔ حامد خان نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے بعد پندرہ دن میں ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنا ضروری ہے۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...