اسلام آباد،لاہور(خبر نگار،جنگ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سفر کا کوئی ارادہ نہیں ، کبھی چھٹی کا موقع ملا تو وقت شمالی علاقہ جات میں گزاروں گا۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے اپنی پارٹی کے 600رہنمائوں اور قانون سازوں کے ساتھ اپنا نام بھی نو فلائی لسٹ میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا کیونکہ میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیداد ہے ، نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاونٹ ہے، اگر کبھی مجھے چھٹی کا موقع ملا تو وقت شمالی علاقہ جات میں گزاریں گے کیونکہ پاکستان کا شمالی علاقہ جات زمین پر ان کی پسندیدہ جگہ ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے بیٹوں کے ساتھ شمالی پہاڑوں میں پیدل سفر کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا اسکیئنگ کیپٹل بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیٹوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان دنوں مجھے صرف ایک چیز یاد آرہی ہے وہ ہے اپنے بیٹوں کے ساتھ ہمارے شمالی پہاڑوں میں پیدل سفر کرنا ، اللہ نے پاکستان کو دنیا کی بہترین پہاڑی ٹریکنگ سے نوازا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن پاکستان کو اسکیئنگ کا دارالحکومت بنائیں گے، علاوہ ازیں عمران خان نےویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر بات چیت کرنی چاہیے، مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے، بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے ، واضح کردوں میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کررہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، ملک میں جب تک انصاف کا نظام نہیں آتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس وقت پاکستان میں بدترین غلامی ہورہی ہے، پولیس گھر میں گھستی ہے سارا گھر توڑ دیتی ہے قصور صرف یہ کہ پی ٹی آئی کا ہے۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...