اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شہداء کی قربانیوں کا مقروض، نفرت کی سیاست معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے، سب مل کر سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ عقیل جلیل بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے مصطفیٰ ملک کو پارٹی امور، تنظیم سازی ، سیاسی صورتحال پر مشاورت اور خصوصی ہدایات دیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر، وقار مجروح کرنے والے معافی کے مستحق نہیں، پارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر نکالی جانی والی شاندار ریلیوں پر دلی مسرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی قیادتوں، پارٹی ونگز کے سربراہوں، تنظیمی عہدے داران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چوہدری شجاعت حسین نے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی کارکرگی قابل فخر اور محنت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں مگر میری ترجیح ہمیشہ نظریاتی اور مخلص کارکن ہی رہیں گے۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...