روس سے سستا تیل لانے والاپہلا جہاز آج عمانی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا

27 مئی ، 2023

لاہور( این این آئی)روس سے پاکستان کیلئے سستا تیل کر آنیوالا پہلا جہاز27مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا جہاں سے اسے چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستانی بندرگاہ تک لایا جائے گا۔پہلی کھیپ میں روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل پاکستان پہنچے گا۔پاکستان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے تیل کو عمان سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔