وفاقی کابینہ نے یونیورسل سروس فنڈ کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی

27 مئی ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے یونیورسل سروس فنڈ کا نیا بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت آئی ٹی کی سمری منظور کرلی ہے۔ذرائع کے مطا بق سیکریٹری آئی ٹی یونیورسل سروس فنڈ بورڈ کے چیئرمین ہونگے ۔ چیئرمین پی ٹی اے,ممبر ٹیلی کام بورڈ ارکان میں شامل ہیں۔ سی ای او پی ٹی سی ایل حاتم بماترف,سی سی او زونگ وانگ ہو بورڈ ارکان میں شامل ہیں۔ لیگل ایکسپرٹ صوفیہ سعید,فناننشل ایکسپرٹ عائلہ مجید بورڈ ارکان میں شامل ہیں۔بورڈ ارکان میں ٹیلی کام ایکسپرٹ محمد یوسف,سی ای او یو ایس ایف شامل ہیں۔ یونیورسل سروس فنڈبورڈ ارکان کی تعیناتی3 سال کیلئے ہوگی ۔