کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ فائنل کی فاتح ٹیم 16لاکھ ڈالر حاصل کرے گی جبکہ رنرز اپ 8 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی ۔ آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں ساتویں پوزیشن پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر یعنی (2 کروڑ 85 لاکھ روپے) انعامی رقم ملے گی ۔ تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقا کو ساڑھے 4 لاکھ، چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ کو ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز، پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2 لاکھ ڈالرز ہوں گے۔ چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...