گلگت استور میں برفانی تودہ گر گیا 10 خانہ بدوش جاں بحق متعدد زخمی

28 مئی ، 2023

استور(نیوز ایجنسیاں) گلگت بلتستان کے ضلع استور شونٹر ٹاپ کے قریب لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آ کر 10 خا نہ بدوش جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے ،ریسیکو اہلکار نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر سے آنے والے 35 خانہ بدوشوں کے گروپ نے کھائی کے قریب کیمپ لگا رکھا تھا، کیمپ میں موجود افراد گذشتہ رات برفانی تودے کی زد میں آئے ، خراب موسم، دشوار گزار راستے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ آرہی ہے۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق این ڈی ایم اے، مقامی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کے ساتھ رابطے میں ہے، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات کو ریسکیو و ریکوی کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے 2 پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز دستیاب کر دیے ہیں، ہلاک، زخمی اور لاپتہ ہونے افراد کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ملبے میں دبے افراد کے لیے استور میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی افراد خانہ بدوش تھے۔ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلیٰ خا لد خور شید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں و اداروں کو فوری ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے  جس کے بعد   ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے،وزیراعلیٰگلگت بلتستان خالد خورشید نے متاثرہ افراد کو ہرممکن مدد فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔