اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات کو رد کر دیا۔ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا گھانا اور سری لنکا سے موازنہ گمراہ کن ہے، پاکستان کے ذمہ 10 فیصد سے بھی کم کمرشل اور سکوک بانڈز کی ادائیگی اپریل 2024 میں واجب الادا ہے، باقی قرضہ عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کو واجب الادا ہے۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل کے باوجود سٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا بدقسمتی ہے، اس کے نتیجے میں قرض کی نویں قسط تاخیر کا شکار ہے، 9 ماہ میں پاکستان میں وسیع البنیاد اصلاحات متعارف کی گئیں جن میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، شرح سود میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی صورت حال میں بہتری کے لیے سال کے وسط میں ٹیکس عائد کیے گئے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کی گئی، کسی بھی ملک کے لیے آئی ایم ایف کی ایسی پیشگی شرائط کی مثال نہیں ملتی، پاکستان معاشی مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرتا رہے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جلد پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 50 روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے، بڑھتی مہنگائی کے دوران صارفین پر ٹیکس لگانا عقل مندی نہیں ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی ایک سال میں دگنی ہو چکی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط کی خلاف ورزی سے پیدا مشکلات پر قابو پا لیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.2 ارب ڈالر پر آ گیا، جلد سیاسی استحکام آنے کے بعد معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
لاہوروفاقی بجٹ میں ٹیکس ریلیف نہ ملنے کے بعد ملکی کاٹن مارکیٹ کریش کر گئی،گزشتہ چار روز میں روئی کے سپاٹ...
کراچی ایران معاہدے کی مخالفت پر صدرٹرمپ اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی پر غور کرنے لگے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت میں ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ فریقین کو ہدایت...
لاہورسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ فنانشل ٹیکنالوجی کے مؤثر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عدالت کی اجازت کے...
لاہور پنجاب مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی ۔...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کےجسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےنو مئی کیس میں پی پی 98 فیصل آباد سے...
لاہور آسٹریا نے ورلڈ کپ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نووارد اردن کو 1-3 سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریا...