بہاولنگر،لاہور،ساہیوال،بورےوالا(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں )پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،بہاولنگر موسلا دھار بارش طوفان اور بارش سے گھر کی چھت گرنے سے1 جاںبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ مدینہ ٹاون میں محنت کش کی فیملی ملبے تلے دب گئی 16 سالہ شہباز جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوںمیں 7 سالہ ثانیہ ، 8 سالہ عاصمہ ، آسیہ ، محمد شعبان ، منظور احمد شامل ہیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بورے والا میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کمالیہ میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، منچن آباد شہر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس کے علاوہ سرگودھا،چیچہ وطنی،بہاولنگر،خانیوال، عارف والا، وہاڑی، ساہیوال اور اوکاڑہ بھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ( اتوار سے) ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک بارشوں کا سبب بنیں گی۔
لاہورپاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں مالی سال 2025-26کے دوران سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا...
پیرس پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک...
لاہور فیفا کی جانب سے اعلان کی گیا ہے کہ 19جولائی 2026کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ فائنل کے...
لاہور فیفا ورلڈکپ 2026 کے اب تک ہونے والے میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز لیونل میسی کے نام رہا۔ اب تک...
ماسکوروسی وفاقی ادارہ برائے ویٹرنری اور فائٹو سینیٹری نگرانی نے پاکستان سے آلو کی درآمد پر عائد پابندی...
لاہوراسلام آباد میں 22 جولائی سے شیڈول سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کی شرکت...
لاہورگزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 94لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی مالیت 23ارب...
فیصل آباد سینئر سیاستدان و سابق وفاقی پالیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد توصیف امریکہ کے 250ویں قومی...