بیجنگ(شِنہوا )چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی انتہائی غلط اور خطرناک اقدام ہے، امریکہ تائیوان کے ساتھ فوجی رابطے اور اسے مسلح کرنے کا عمل بند کرے۔ ترجمان ماو ننگ نے ان خیالات کا اظہار ان میڈیا رپورٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا کہ امریکی حکومت نے صدارتی ڈرا ڈان اتھارٹی کے ذریعے تائیوان کے لیے ہتھیاروں کی امداد کے منصوبے کے تحت اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں اسٹنگر کی پہلی کھیپ کے ساتھ فراہمی شروع کر دی ہے جو 24 مئی کو تائیوان پہنچ چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی امریکی فراہمی تین چین-امریکہ مشترکہ بیانات خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت، چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ آبنائے پار امن و استحکام کے لیے بھی نقصان کا باعث ہے۔ماو نے کہا کہ یہ انتہائی غلط اور خطرناک اقدام ہے۔ چین اس کی سختی سے مذمت اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس نے امریکہ سے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...