اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کوشش تھی کہ سیاسی پارٹیوں کے درمیان مذاکرات ہوں انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کے لئے سینئر راہنمائوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی،پیپلزپارٹی کی ٹیم نے مختلف سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ سے ملاقاتیں کی تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان جاکرمولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران احمد نیازی نے چیئرمین پیپلزپارٹی کی کوششوں کو سبوتاژ کیاہے۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات نے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی کوشش پر پانی پھیر دیاہے۔ عمران خان کو تکبر لے ڈوبا ہے اور عمران خان نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت بننے دیا ہی نہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ غیر جمہوری سوچ اور آمرانہ طرز عمل نے عمران نیازی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ عمران نیازی کی ہدایات پر جتھوں نے جی ایچ کیو اور جناح ہائوس پر حملہ کیا۔ آج کی صورتحال کے ذمہ دار عمران نیازی خود ہیں۔ ایک بیان میں شازیہ مری نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ سب کچھ کر گزرنے کے بعد مذاکرات کی بات کرنا ڈھونگ ہے ۔ عمران خان نے اپنے بچوں کو لندن میں محفوظ جبکہ قوم کے بچوں کوملک دشمنی پراکسایا۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...