پشاور(کرائم رپورٹر)خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی اوراہم شخصیات سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے اوران کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور 200سے زائد پولیس اہلکاروں کومتعلقہ پولیس لائنز کلوز کردیا گیاہے اورانہیں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی، ارکان صوبائی اسمبلی سمیت بعض اہم شخصیات کے پاس 1سے 5,5تک پولیس اہلکار بطور سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے تاہم 9اور10مئی کے بعد روپوش ہونے والے بیشتر ایم این ایز ، ایم پی ایز،ناظمین سمیت اہم شخصیات کے پاس سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔ان واقعات کے بعد کئی ارکان اسمبلی ،ناظمین اوررہنماؤں کیخلاف بھی صوبے کے مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیںاوران پر توڑپھوڑ میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔تاہم اب ان کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو واپس بلایاجارہا ہے جن کی تعداد 200سے زائد بتائی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ان اہلکاروں کو متعلقہ پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...