اوگرا کا ایل این جی پر نالج شیئرنگ ویبینار،مقررین کا ایل این جی سے متعلق موضوعات پر بریفنگ

28 مئی ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل این جی پر نالج شیئرنگ ویبینار منعقد کیا جس میں پاکستان سٹیٹ آئل، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ، ایس ایس جی سی ایل، ایس این جی پی ایل، سی این جی ایسوسی ایشن، ایل این جی ورچوئل پائپ لائن لائسنس یافتہ (ایل این جی ایزی، ایل این جی فلیکس، گوادر گیسپورٹ لمیٹڈ) اور محکمہ ایکسپلوزووز نے ایل این جی سپلائی چین کے حوالے سے عالمی اور مقامی حالات سے متعلق تفویض کردہ موضوعات پر پریزنٹیشنز دیں۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان نے نشاندہی کی کہ دنیا بھر میں کل 48 ایف ایس آر یوز میں سے 2 پاکستان میں ہیں تاہم ان میں سے ایک کا استعمال مطلوبہ سطح سے کم ہے اور اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سیشنز میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں پاکستان کی پٹرولیم انڈسٹری کے نامور پروفیشنل افراد شامل تھے ، شرکاء کی جانب سے پریزنٹیشنز میں اہم موضوعات کا احاطہ کیا جس میں ایل این جی انڈسٹری کے تمام متعلقہ اور اہم پہلوؤں پر مشتمل ہونے کو سراہا گیا۔