ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ آج ہوگی

28 مئی ، 2023

انقرہ (آئی این پی ) ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ آج28 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ رن آف مرحلے میں صدرایردوان اور اپوزیشن رہنما کمال کلیچدارمیں سخت مقابلہ ہے۔انتخابی مہم اور ریلیوں میں بھی تیزی آگئی ہے ۔ ریلی سے خطاب میں ترکیہ کے صدرطیب ایردوان نے پارلیمنٹ اور صدارت کے درمیان اتحاد پر زوردیا اور کہا کہ آپ کی حمایت سے قانون سازی اورانتظامی اختیارات ہم آہنگی سے کام ہوسکے گا۔ اس سے پہلے ترک لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔