مسجد الحرام میں زائرین میں 5000 چھتریاں تقسیم

28 مئی ، 2023

ریاض(این این آئی )حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد الحرام میں آنے والے زائرین میں بارش اور دھوپ سے بچنے کے لیے 5000چھتریاں تقسیم کی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارت عامہ کی سماجی سروسز کی نمائندہ ایجنسی زائرین اور مسجد الحرام میں آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ بہترین سماجی خدمات فراہم کرنے، تحائف تقسیم کرنے اور ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔چھتریوں کی تقسیم کا اقدام صدارت عامہ کی جانب سے ضیوف الرحمان کو پیش کردہ اقدامات ایک پیکج کا حصہ ہے۔