بیجنگ (آئی این پی) چین میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے شروع ہونے والے دو روزہ پاکستان ثقافتی میلے میں چینی سیاحوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ہفتہ کو چین پاکستان سیاحت اور تبادلے کے سال کو منانے کیلئے چین میںپاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے شروع ہونے والے دو روزہ پاکستان ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں پاکستانی سفارتخانے کی میزبانی میں اور جنشانگ گروپ کے زیر اہتمام اس تقریب میں پاکستان کی تصویر کشی اور پاکستان کی خوبصورتی، مناظر، ثقافت، خوراک، پکوان، آرٹ کی نمائش نے بہت سے چینی سیاحوں کو پڑوسی ملک کے غیر ملکی ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے راغب کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان کی ایک ک قدیم تہذیب ہے اور اس کی زیادہ آ بادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جس میں تنوع اور تاریخ موجود ہے۔ جو اس کے موجودہ ترقی پسند اور تکثیری نقطہ نظر کو تشکیل دیتے ہیں۔سفیر نے کہا کہ اس تقریب میں پاکستانی دکاندار ر وں کے وایتی کھانے، مشروبات اور خریداری کے لیے سامان کے ساتھ ساتھ روایتی موسیقی، رقص پرفارمنس نے چینی مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ سائٹ پر موجود ایک چینی کالج کے طالب علم نے سی ای این کو بتایا کہ یہ میرے لیے بہت نئے ہیں، ʼʼ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے ذریعے مجھے پاکستان بارے مزید جاننے کا موقع ملا جس کا جس سفر کرنے کا خواہاں ہوں ۔ کاش میں ایک دن ذاتی طور پر وہاں جا سکتا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنشانگ گروپ کے بانی اور صدر للیان تیان نے کہا کہ پاکستان قدیم مشرقی تہذیب اور متنوع ثقافت کا حامل ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس میلے میں شرکت کرنے پر فخر ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سال 2023 کو چین پاکستان سیاحت اور تبادلے کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک نے اس تقریب کو منانے کے لیے مختلف سرگرمیاں کیں جن میں بیجنگ کے پیلس میوزیم میں گندھارا آرٹ کی نمائش، پاکستانی ٹرک آرٹ ڈیبیو نمائش وغیرہ شامل ہیں۔ زیادہ تعدد کے ساتھ براہ راست پروازوں کی بتدریج بحالی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تبادلے زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...