اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے حکومت اور پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کی نفی کی ہے اور اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اختیار اعلی کیلئے جدوجہد میں شریک ہوں،انہوں نے کہااس وقت ملک کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے اور عدلیہ کو ان چیلنجز سے نمٹنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے،اگر عدلیہ نے بروقت اور درست سمت میں فیصلے کئے ہوتے تو ۹ مئی کے واقعات کبھی وقوع پذیر نہ ہوتے۔ وفاقی وزیر نے کہا عدل و انصاف کی ہر حکومتی کوشش میں عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے اور عدلیہ کو اپنے اس فریضہ سے روگردانی نہیں کرنی چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پر اقتدار کے فوری حصول کا جنون طاری تھا اور اس اندھے جنون کی وجہ اُنہوں نے ملک و قوم کو مشکلات سے دوچار کیا اور اس افراتفری کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے بطور اپوزیشن اور بطور حکومت عمران خان کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی مگر جواب میں ہمیں ہمیشہ چور ڈاکو، چور ڈاکو کی اوازیں سننا پڑیں اور اب جبکہ عمران خان کے پاس مذاکرات کیلئے ٹیم بھی نہیں تو وہ چور ڈاکووں سے مذاکرات کیلئے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک سنجیدہ کام ہے اور اس میں جھوٹ، دھوکہ اور حد سے زیادہ چالاکی زیادہ عرصہ نہیں چلتی اور اس کا انجام یہی ہوتا ہے جو اس وقت قوم کو نظر آرہا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اس قوم کا وہ سقراط ہے جو قوم کو بے انصافی کا زہر پلا کر انصاف کیلئے امر ہونا چاہتا ہے۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...