روئف حسن پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر

28 مئی ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی منظوری سے روئف حسن کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف مقرر کر دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کے روز پارٹی کے سیکرٹری عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔