کراچی (جنگ نیوز) پنجاب کے نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ نگراں صوبائی وزیر کے عہدے کیلئے کسی سے کوئی سفارش نہیں کرائی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ہماری 5 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز جبکہ بھارت کی صرف 3 لیبارٹریز کو پری کوالیفائی کیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جاب دیتے ہوئے جمال ناصر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ پر علاج کو بند نہیں کیا گیا۔ والد کی وجہ سے مسلم لیگ سے تھوڑی ہمدریاں ہیں۔ تفصیلی پروگرام ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اور سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوہ کرکٹ اکیڈمی سے میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ یہ تاثر غلط ہے کہ میری بابر اعظم سے نہیں بنتی، وہ جونیئر کرکٹر ہے اور ہمیشہ میری عزت کرتا ہے۔ شادی کو 7 برس ہوگئے ہیں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین رات 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...