کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فلائی جناح نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھا دی ،تفصیلات کے مطابق ،پاکستان کی نئی نجی ایئر لائن،فلائی جناح نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے،جو کہ یکم جون 2023سے نافذالعمل ہوگا۔ایئر لائن اب کراچی اور اسلام آباد کے درمیان مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ میں تین پروازیں چلائے گی۔فلائی جناح ترجمان کے مطابق موسم گرما کی وجہ سے ان دو بڑے شہروں کے درمیان سستی اور قابل بھروسہ فضائی سفر کی طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،فلائی جناح کا مقصد کنیکٹیویٹی کو بڑھانا اور کاروبار و تفریح کی غرض سے سفر کرنے والے مسافروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ہموار اور خوشگوار سفر کے تجربہ کو یقینی بنانا ہے۔فلائی جناح معیاری سروس،موثر آپریشنز اور زیادہ کنیکٹیویٹی پیش کرتے ہوئے مسافروں کے تجربہ کو ترجیح پر رکھتے ہوئے انتہائی کم قیمت پر قابل بھروسہ اور آرام دہ سفر کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔اس وقت فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کو ملاتی ہے،جن میں کراچی،اسلام آباد، لاہور ،پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔فلائی جناح کے بیڑے میں فی الحال تین جدید ائیر بس320شامل ہیں ،اکانومی کیبن میں مسافروں کو اضافی آرام کی فراہمی کیلئے کشادہ نشستوں کا استعمال کیا گیا ہے، ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس” اسکائی ٹیم“بھی دستیاب ہے،جس سے مسافر تفریح کے وسیع تر انتخاب کو اپنی ڈیوائسز پر بھی منتقل کرسکتے ہیں۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...