اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اقتصادی ترقی کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔ رواں برس اس منصوبے کے دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔ منصوبے کی دس سالہ تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی تقریبات میں چینی قیادت اور دانشوروں کو مدعو کیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستانی وفود چین جائیں گے۔ ان دس برسوں میں چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں کم ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے اور کئی زیر تکمیل ہیں۔ اگلے سال گوادر سے کاشغر تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سرکلر ریلوے‘ توانائی‘ زراعت‘ سائنس و ٹیکنالوجی‘ آٹی اور انفراسٹرکچر کے کئی دوسرے منصوبے مکمل کرنے کے ہدف پر بھی کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر جو کبھی ماہی گیروں کا چھوٹا سا گاؤں تھا بین الاقوامی اہمیت کی بہت بڑی بندر گاہ بن چکا ہے۔ جس سے پاکستان اور دنیا کے درمیان کراچی کے علاوہ بھی سمندری راستے کھل گئے ہیں۔ گوادر میں آزاد تجارتی زون کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرا مرحلہ زیر تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بے مثال منصوبے کو ناکام بنانے اور روکنے کیلئے بھارت نے امریکہ کی مدد سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ بیرونی عوامل کے علاوہ کچھ اندرونی عناصر نے بھی رکاوٹیں ڈالیں مگر ان کی ہر کوشش ناکام ہوئی۔ اب علاقے کے تمام ممالک اس کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...