پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 25سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 28 مئی 1998وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور کامیاب ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد رکھا جا تا ہے۔ آج پوری قوم اسی شاندار کامیابی کی سلور جوبلی اس تجدید عہد کے ساتھ منا رہی ہے کہ نہ تو دفاع پاکستان پر کوئی آنچ آنے دی جائے گی اور نہ ہی مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی تکریم پر کوئی حرف آنے حدیا جائے گا۔ پاکستان نے یہ ایٹمی تجربات دراصل بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کئے تھے۔ بھارت جو1974 کو اپنا ابتدائی ایٹمی تجربہ کرچکا تھا اور پھر اپنے مکروہ عزائم کے تحت مئی 1998 میں6 ایٹمی دھماکے کرکے نا صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کی امن پسند اقوام کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ان حالات میں پاکستان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ کار نہ تھا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنے نیوکلیئر تجربات کرے۔ عالمی طاقتیں اس کے حق میں نہ تھیں لیکن پاکستان نے کوئی دبائو قبول نہ کیا۔ اس کی سیاسی اور عسکری قیادت نے قوم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایٹمی تجربات کا فیصلہ کیا اور بالآخر 28 مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی تجربات کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا دیا۔ اہل پاکستان کو 25 واں یوم تکبیر مبارک ہو۔ بلاشبہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت نے اس کی اہمیت اور مقام میں اضافہ کیا۔ اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس عالمی وقار کو نہ صرف قائم رکھیں بلکہ اسے مزید کامیابیوں کی طرف لے جائیں۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ پرامن تھا اور ہے۔ بھارت نے ہمیشہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی او ر پاکستان کو اپنا دفاع کرنا پڑا۔ اسی تناظر میں 1970کی دہائی میں اس کی وقت کی سیاسی قیادت ذوالفقارعلی بھٹو نے پرامن ایٹمی پروگرام شروع کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنی صلاحیتیں وقف کیں اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے جرات کے ساتھ ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا۔
فضا پاک و بھارت کی ہے قابلِ دیدکہیں اور ایسا کہاں ہورہا ہے یہ ہونا نہیں چاہئے یا الٰہی جو بد قسمتی سے یہاں...
کشمیر میں ہندوؤں کے مقدس مقام امرناتھ غار یا مندر تک پہنچنے کا راستہ پہلگام سے گزرتا ہے۔ بی بی سی نے عینی...
گوالمنڈی لاہور کے ایروز سینما کے باہر ایک حاجی صاحب چنے لگاتے تھے ان کے اصل نام کا شاید ہی کسی کو پتہ ہو، بس سب...
میٹرک تک میں پی ایچ ڈی کو ایک ہی لفظ سمجھتا رہا، بعد میں پتا چلا کہ میں ٹھیک تھا۔ آج کل اتنے پی ایچ ڈیز ہوگئے...
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ہندتوا کی سوچ کے ساتھ جو پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں انکی وجہ سے ان کے ملک کا چہرہ...
منگل کے روز جموں کشمیر کے شمال مشرقی علاقے پہل گام میں نامعلوم افراد نے سیاحوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کر...
برصغیر پاک و ہند کہنے کوتو ارضی سیاسی تقسیم میں سات براعظموں، افریقہ، انٹارکٹیکا، ایشیا، آسٹریلیا، یورپ،...
یہ ایک دو نہیں، سو پچاس نہیں، ہزار دو ہزار نہیں، پورےسڑسٹھ ہزار پاکستانی حاجیوں کا مسئلہ ہے کہ وہ عزم حج کر...