ملک کے معاشی اشاریے اس حد تک گر چکے ہیں کہ خام قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے حجم،شرح نمو اور فی کس آمدنی میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ پر آئی ہے۔ معیشت کا حجم گذشتہ برس کے 375 ارب 44 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 341 ارب 55 کروڑ اور اوسط فی کس آمدنی 1766 ڈالر سے گر کر 1568 ڈالر سالانہ رہ گئی ہے جو محتاط اندازے کے مطابق 39200روپے ماہانہ بنتی ہے۔ شدید ترین مہنگائی میں عام آدمی کے معاشی مسائل بڑھنے سے قومی بچتوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ فی کس آمدنی میں کمی کا رجحان بدستور رہنے سے ملک کا بنکنگ کاروبار سکڑ رہا ہے جس سے وہ بچت اسکیموں کی ترغیب دینے کی پہلے جیسی پوزیشن میں نہیں۔ کسی بھی ملک کی صنعت و تجارت زیادہ تر متوسط طبقے پر دارومدار کرتی ہے جس کا حجم کل آبادی کے مقابلے میں عموماً آدھے سے زیادہ ہوتا ہے ۔ آج ملکی صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اس طبقے کی قوت خرید بمشکل روزمرہ اشیائے ضروریہ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ مہنگائی میں مسلسل اضافے سے لوئر مڈل کلاس غربت کی طرف مائل جبکہ گذشتہ برس کے دوران غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے، پہلے یہ شرح 33 فیصد تھی جو بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔اقتصادی ماہرین اس ساری صورتحال کا ذمہ دار بجا طور پر ملک کی ناقص معاشی پالیسیوں کو ٹھہراتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کے قدرتی وسائل اس قدر مستحکم ہیں کہ مناسب منصوبہ بندی سے ان کی پیداواری استعداد بخوبی بڑھائی جاسکتی اور قومی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کو اپنی معاشی ترجیحات کا از سر نو تعین کرتے ہوئے عام آدمی کی قوت خرید میں اضافے پر توجہ دینی چاہئے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکے۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
فضا پاک و بھارت کی ہے قابلِ دیدکہیں اور ایسا کہاں ہورہا ہے یہ ہونا نہیں چاہئے یا الٰہی جو بد قسمتی سے یہاں...
-
کشمیر میں ہندوؤں کے مقدس مقام امرناتھ غار یا مندر تک پہنچنے کا راستہ پہلگام سے گزرتا ہے۔ بی بی سی نے عینی...
-
گوالمنڈی لاہور کے ایروز سینما کے باہر ایک حاجی صاحب چنے لگاتے تھے ان کے اصل نام کا شاید ہی کسی کو پتہ ہو، بس سب...
-
میٹرک تک میں پی ایچ ڈی کو ایک ہی لفظ سمجھتا رہا، بعد میں پتا چلا کہ میں ٹھیک تھا۔ آج کل اتنے پی ایچ ڈیز ہوگئے...
-
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ہندتوا کی سوچ کے ساتھ جو پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں انکی وجہ سے ان کے ملک کا چہرہ...
-
منگل کے روز جموں کشمیر کے شمال مشرقی علاقے پہل گام میں نامعلوم افراد نے سیاحوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کر...
-
برصغیر پاک و ہند کہنے کوتو ارضی سیاسی تقسیم میں سات براعظموں، افریقہ، انٹارکٹیکا، ایشیا، آسٹریلیا، یورپ،...
-
یہ ایک دو نہیں، سو پچاس نہیں، ہزار دو ہزار نہیں، پورےسڑسٹھ ہزار پاکستانی حاجیوں کا مسئلہ ہے کہ وہ عزم حج کر...