ایجنسیوں نے 2طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی: وزیر داخلہ

28 مئی ، 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر رات کو ہی عمل ہونا تھا۔ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیاجائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایاجائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایاجائے۔