کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سیاست کو شہداء کی قبر تک لے جانے پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کر کے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے، لو گ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جارہے ہیں، مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی ہے، ذمہ داری سے کہتا ہوں مراد سعید کو عمران خا ن نے چھپایا ہوا ہے، ارشد شریف کیس میں مراد سعیدکی بہت اہمیت ہے۔وہ جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان بند گلی سے نکلنے کیلئے مذاکرات کا کارڈ کھیل رہے ہیں ، نو مئی کے واقعات پر عمران خان کیخلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے، تحریک انصاف کو نو مئی کے واقعات پر قوم، مسلح افواج اور شہداء کے خاندانوں سے معافی مانگنا ہوگی، پی ٹی آئی الیکشن پر بات کرنا چاہے تو سینیٹ کا پلیٹ فارم موجود ہے۔میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ جہانگیر ترین نے نئی پارٹی بنانے کی تصدیق کردی ہے، جہانگیر ترین کی پارٹی میں جو لوگ پہلے ہی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں ، فیصل واوڈا نے کہا پی ٹی آئی سے مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا ، چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے، آج لو گ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جارہے ہیں، جن سانپ ، کیڑوں اور گٹر کے کیڑوں کا میں ذکر کرتا تھا وہ رورہے ہیں، پی ٹی آئی سے جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں ، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مراد سعید کو مستقبل کا لیڈر بتایا ہے اب ان کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی ہے، مراد سعید عمران خان کے بہت قریب تھا ان کے بہت سے فیصلوں پر عمل کرتا رہا ہے، ارشد شریف کیس میں مراد سعید کی بہت اہمیت ہے، ارشد شریف کا لیپ ٹاپ بھی مراد سعید کے پاس ہے ، اسد عمر وہ نااہل، نکما اور زہریلا سانپ ہے جس نے عمران خان کو ڈسا ، کچھ گٹر کے کیڑوں نے کہا ہمیں گولی ماردی جائے تب بھی عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے لیکن چار دن میں ساتھ چھوڑ گئے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ میں جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا ۔ احسن اقبال نے کہا نو مئی کے واقعات پی ٹی آئی کے لیڈرز کی پری پلان منصوبہ بندی تھی ، ہر چیز کے تانے بانے زمان پارک اور عمران خان تک پہنچ رہے ہیں ملک کے استحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھ کر دس سال کے فارمولے پر اتفاق کرنا ہوگا ، زیارت ریذیڈنسی جلانے والوں کو دہشتگرد کہا جاتا ہے تو جناح ہاؤس جلانے والوں کو کیا کہیں گے، پی ٹی آئی کو سیاست بچانی ہے تو قوم اور مسلح افواج سے معافی مانگے۔
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
اسلام آباد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...
اسلام آباد حکومت پنجاب، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر 28/2025/PS/HQ 15 مارچ 2025 جاری کرتے ہوئے 57 پولیس افسران...
لاہور وزیر اعلیٰ ّپنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...
اسلام آباد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکہ کے ملازمین کو ہفتے کے روز...
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...