کراچی،لاہور (نیوز ڈیسک،جنرل رپورٹر) پاک فوج نے کہا ہے کہ قوم آج یوم تکبیرکی سلورجوبلی منارہی ہے،آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نےاس دن کم ازکم دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، اس کامیابی نےخطےمیں طاقت کےتوازن کونئی شکل دی،سائنسدانوں اورانجینیرزکوسلام جنھوں نےناممکن کوحقیقت میں بدلا۔ جنرل رپورٹر کے مطابق ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ایٹمی دھماکوں کی 25ویں سالگرہ آج 28مئی کو ملی جوش و جذبہ کے ساتھ یوم تکبیر کےطور پر منائی جارہی ہے اس مناسبت سے مختلف سیاسی سماجی وتاجر تنظیموں کی جانب سے ریلیاں ،جلوس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا، شہر کی سب سے بڑی تقریب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوگی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، تقریب میں ایٹمی دھماکوں کی اہمیت اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لبرٹی چوک پر ریلی کا اہتمام کیا جائے گا، مریم نواز خطاب کرینگی،یہ تقریب شام سات بجے ہوگی،آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف تاجر و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام بھی ریلیوں اور خیر مقدمی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں 28مئی 1998کو ملک کے ایٹمی طاقت بننے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عیدکے بعد تک ملتوی کرتے...
اسلام آبادآن لائن کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ملی بھگت پر کئی...
اسلام آباد چینی ایکسپورٹ ہوتی رہی اور ملک میں قیمتیں بڑھتی رہیں-موجودہ حکومت میں چینی کی برآمد اورقیمتوں...
لاہور،کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ، حفیظ پاشا نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت ریلویز ، بلال اظہر...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب مل کر گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،...
کراچی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں...