عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے،قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری

28 مئی ، 2023

لاہور(نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ، دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے،قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے ،عدالت پرویز الہٰی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے ،عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی نے تفتیش جوائن نہیں کی ،گزشتہ سماعت پر پرویز الٰہی کے میڈیکل گروانڈ پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی گئی تھی،پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔