مجھے تنہا کر دیا گیا، پارٹی کے لیڈروں کو ملنے نہیں دیا جارہا،عمران فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو

28 مئی ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے تنہا کر دیا گیا، پارٹی کے لیڈروں کو مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا 10 ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہیں ،پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،9مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے، ذمہ داروں کا ٹرائل متعلقہ عدالتوں میں چلایا جائے۔عمران خان نے کہا جب یہ واقعات ہوئے تو میں نیب کی تحویل میں تھا۔مجھے ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا اور عملے نے مجھ پر تشدد کیا ،یہ مناظر جب لوگوں کے سامنے آئے تو رد عمل فطری تھا۔موجودہ حکمران ہٹلر کے طریقے پر عمل کر رہے ہیں۔