جناح ہائوس حملہ کیس میں عمران خان کے مچلکے جمع کرانا معمہ بن گیا، دوسرا ضامن بھی غائب

28 مئی ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہائوس ، عسکری ٹاور حملہ کیس میںچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے مچلکے جمع کرانا معمہ بن گیا ، دوسرا ضامن بھی غائب ہو گیا ، عدالت نےجمعہ کو عمران خان کے سویپر کی جانب سے مچلکے جمع کرانے کے عمل کو مسترد کر دیا تھا،گذشتہ روز ایک ضمانتی ایڈوکیٹ محمد حبیب عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا ،عدالت نے ضمانتی مچلکے درخواستگزار کی موجودگی میں جمع کرنے کا حکم دیا ،ضامن عمران خان کو پیش کرنے کا وعدہ کرکے گیا،عدالتی وقت ختم ہو نے تک نہ ضامن واپس آیا اور نہ ہی درخواست گزار عمران خان ۔