جہانگیر ترین کے تحریک انصاف کے 100 رہنماؤں سے رابطے،ملاقاتیں

28 مئی ، 2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی سے رابطے کرلیے۔ذرائع ترین گروپ کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنما جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کیلئے رضامند ہیں اور حالیہ دنوں میں جہانگیر ترین نے 100 سے زائد رہنماؤں سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع ترین گروپ نے بتایا کہ فواد چوہدری ،فردوس عاشق اعوان اور خیبرپختونخوا سے بھی کئی رہنما جہانگیرترین گروپ سے رابطے میں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والےجہانگیرترین کے ساتھ چلنے کا اعلان کریں گے،دوسری جانب ذرائع جہانگیر ترین کے مطابق فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا، جہانگیر ترین سیاسی طور پر متحرک ہو چکے ہیں شوکت ترین نے بھی جہانگیرترین سے رابطہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق جہانگیرترین نے ان تمام افراد سے نئی پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور نئی پارٹی کے حوالے سے نام پر بھی مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کریں گے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطے پر ردعمل دیتے ہوئے اس کا انکار کیا اور کہا ہے کہ ’میں پہلے ہی کہ چکا ہوں سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔