کراچی، لاہور،جیکب آباد (اسٹاف رپورٹر، نامہ نگار، ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بعد سابق گونر سندھ اور پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمران اسمٰعیل نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پارٹی چھوڑنے والوں میں تیمور بھٹی، سمیع اللہ، چوہدری اخلاق، شوکت علی، منصب ڈوگر ، شوکت علی ،راجہ خرم نواز، مامون تارڑ ،ڈاکٹر اختر ملک، میاں طارق عبد اللہ بھی شامل ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کیلئے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر چکا ہوں، دوبارہ مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افواج ہمارا فخر ہے،جو ہوا غلط ہوا، سب کو کیفرکردار تک لانا ضروری ہے۔ ویڈیو بیان کے آخر میں انہوں نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ علی زیدی نے بتایا کہ کافی سوچ بچار کے بعد مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، لہٰذا تحریک انصاف میں سندھ کی صدارت اور کور کمیٹی ممبر یا رکن قومی اسمبلی کا سب چھوڑتا ہوں۔ دوسری جانب پی ٹی ٓآئی رہنما خسرو بختیار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سے دور ہو جاؤں اور میں اس سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا نیا سیاسی لائحہ عمل پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا، اسی لیے میں نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے، کور کمیٹی کی رکنیت اور جنوبی پنجاب کی صدارت کے فرائض سے دوری اختیار کر لی۔ سینٹرل جیل کراچی سے رہائی کے بعد سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بڑا سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دوں، میں پی ٹی آئی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کا رکن ہوں لیکن تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف سے مستعفی ہوتا ہے، پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں اور آج کے بعد کوشش کروں گا جو کچھ مجھ سے بن پڑے ملک کی خدمت کرونگا لیکن سیاست کا مجھے نہیں پتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔پی ٹی آئی پنجاب رہنما ڈاکٹر اختر ملک اور میاں طارق عبداللہ نے بھی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں میاں طارق عبداللہ و دیگر ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ میں مزید کچھ کہہ سکوں اور نہ ہی میرا ضبط اتنا ہے کہ میں کچھ چیزیں ضبط کر سکوں۔پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز، ہاشم ڈوگر، رائے تیمور بھٹی نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں الگ الگ پریس کانفرنسز کیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی اور سیاست سے دستبردار ہونے کافیصلہ کیا،حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ہاشم ڈوگر اور رائے تیمور بھٹی سمیت دیگر رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھول نہیں سکتے، ہم تحریک انصاف سے راہیں جدا کررہے ہیں، پاک فوج اور ادارے ہماری ریڈلائن ہیں۔ رائے تیمور بھٹی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مضبوط اور ریاست قائم ہے تو ہم سب قائم ہیں، ہم ریاست اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے؟ امریکی فوجی حکمت عملی سامنے آگئی ،درجن سے زائد جنگی جہاز سے زیادہ...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...
اسلام آبادملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4ہزار600روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...