لاہور (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لیکر آئے،تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے وزیرِ اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیرا عظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے، مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائقِ تحسین ہے،ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...