ما لی سال 2023 - 24 کا بجٹ9 جون کو ہی پیش ہوگا، وزارت خزانہ

28 مئی ، 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خزانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مالی سال 2023 - 24 کا بجٹ 9 جون کو ہی پیش ہوگا جبکہ سالانہ پلان کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس 2 جو ن اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو طلب کرلیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب مختص کیے گئے ہیں تاہم وزیراعظم شہباز شریف ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب تک بڑھا سکتے ہیں۔اگلے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 600 ارب سے رکھنے کی بھی تجویز ہے ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کمیٹیا ںبھی قائم کر دی گئی ہیں۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبا زشریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نئے مالی سال 2023 - 24 کیلئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی ، دونوں اجلاسوں میں صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے ۔ اے پی سی سی کے اجلاس میں نئے بجٹ کیلئے قومی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا ۔