9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے مزید 4 جے آئی ٹیز قائم،نوٹیفکیشن جاری

28 مئی ، 2023

لاہور (جنگ نیوز)9مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے مزید4جے آئی ٹیز قائم کردی گئی ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں گلبرگ ، مغل پورہ اور سرور روڈ تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور 3 ایس پیز کو کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چاروں مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں،9مئی کے واقعات کی تفتیش کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں مقدمات کی تفتیش کرکے رپورٹ مرتب کریں گی۔پنجاب حکومت نے جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کی کنوینرمقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن پولیس کے 4 دیگرافسران جے آئی ٹی کے ممبرمقرر کیے گئے ہیں۔