اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر باب میننڈیز نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات میں سینیٹر باب میننڈیز نے کہاکہ وہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی نہیں، استحکام چاہتے ہیں،انہیں پاکستان میں بے گناہ گرفتار پاکستانی امریکنز کے بارے میں تشویش ہے۔دوسری جانب امریکی سینیٹر جان کورنین سے پی ٹی آئی امریکا کے رہنمائوں سجاد برکی اور عاطف خان کی ملاقات ہوئی۔پی ٹی آئی امریکا کے رہنمائوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر کورنین نے کہا ہے کہ وہ معاملہ امریکی سینیٹ میں اٹھائیں گے۔اس کے علاوہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن کی جانب سے بھی پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔شیلا جیکسن نے کہاکہ پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو تحفظ ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے لئے سابق امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد بھی عمران خان کیخلاف کارروائیوں پر اظہارتشویش کرچکے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...