پشاور (پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما لندن اور دبئی منتقل ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شال کاکاخیل نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نو مئی کو جو واقعات ہوئے وہ اب دوبارہ کسی صورت بھی نہیں ہونے دیے جائیں گے،9اور10مئی کے واقعات میں ملوث 2728افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم نامی گرامی پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم گرفتاری پرتشویش ہے ، تحریک انصاف کے رہنما لندن و دبئی فرار ہوگئے ہیں،جن شرپسندوں نے عسکری، سرکاری اور عوامی املاک پر حملے کیے انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ حکومت نے ملٹری کورٹس کو کیس ریفر کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پرحملوں کے کیس ان ملٹری عدالتوں کوبھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ہر ایک وزیر اور مشیر نے عوام کا ذہن گندہ کرنے میں حصہ ڈالاہے،ہم پرانے پاکستان والے سب کی عزت کرتے ہیں، یہ لوگ صوبہ کو آگ لگاکرچلے گئے ہیں ان کے ذہنی معائنے کی ضرورت ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...