عمران خان نے جو پنگا لیا ، اب بچنا ناممکن ہے ،ریحام خان

28 مئی ، 2023

اسلام آباد(صباح نیو)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اب جو پنگا لیا ہے۔ اس سے بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ عمران خان کی سیاست کا مستقبل اب آگے نظر نہیں آتا ۔ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کے دوران ریحام خان نے پی ٹی آئی کے غول درغول پارٹی چھوڑ جانے والے کارکنوں سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو انسان لوگوں کو استعمال کرنے کے بعد انہیں اپنے مفاد کیلئے چھوڑدے تو ایسے شخص کو جب لوگ اکیلا چھوڑدیں تو اسے حیرت نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے وہ لوگ تھے جو ہوا کے جھونکے سے عمران خان کی پارٹی میں آئے تھے اور ہوا کے جھونکے سے ہی چھوڑ کر چلے گئے، عمران خان کی سیاست کا مستقبل اب آگے نظر نہیں آتا ہے۔