سوشل میڈیا ویڈیو پرپابندی کی خلاف ورزی پر 18سالہ لڑکا چارج

28 مئی ، 2023

لندن (پی اے) سوشل میڈیا ویڈیو پرپابندی کی خلاف ورزی پر کم عمر نوجوان کو ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو Bacari-Bronze OʼʼGarro پوسٹ کرنے پر چارج  کیا گیا ہے۔ مینر روڈ ہیکنی کے 18سالہ میزی کو گزشتہ روز ٹیمز مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس پر ویڈیو میں موجود لوگوں کی مرضی کے بغیر ویڈیو پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔،وجوان کو سادہ کپڑوں میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں اس نے گزشتہ سال 11 مئی کو جاری کردہ کمیونٹی پروٹیکشن کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کا جرم تسلیم کرلیا۔ جج چارلوٹ کرینگل نے دو سال کیلئے کرمنل بیہیویر آرڈر نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس پرویڈیو میں موجود لوگوں کی مرضی کے بغیر ویڈیو پوسٹ کرنے، کسی پرائیویٹ پراپرٹی میں داخل ہونے اور اسٹریٹ فورڈ میں واقع ویسٹ فیلڈ سینٹر میں شریک ہونے پر پابندی عائد کردی۔ اسے 200 پونڈ جرمانہ، 80 پونڈ وکٹم سرچارج اور 85 پونڈ مقدمے کی لاگت کے طورپر یعنی مجموعی طور پر 365 پونڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔