آج سورج بیت اللہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا

28 مئی ، 2023

مکہ المکرمہ (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں آج 28 مئی بروز اتوار کو سورج بیت اللہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے درست رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج وپہر کو سورج کعبہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔اس روز کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ کعبہ شریف کی طرف ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اور اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔