کور کمانڈر کا گھر توڑ پھوڑ دیا ہے،اعجاز چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

28 مئی ، 2023

لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی کور کمانڈر ہائوس میں حملے سے متعلق بات چیت کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ۔پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے علی چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان (کور کمانڈر)کا گھر توڑ پھوڑ دیا ہے، گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی،بالکل اس کو تباہ کر دیا ہے اڑا دیا ہے سارا، جس پر علی چوہدری نے کہاکہ چلیں ٹھیک ہے۔