وطن کی آزادی کیلئے مسلح جہاد جاری رہے گا،حماس

28 مئی ، 2023

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ وطن کی آزادی کیلئے مسلح جہاد جاری رہے گا۔حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطین میں قابض ریاست کے بڑھتے ہوئے جرائم سے ہمارے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ فلسطینی قوم میں مزاحمت کی طرف رحجان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، فلسطینی قوم نے ملک کے ایک ایک چپے کی آزادی کا عزم کررکھا ہے، وطن کی آزادی کے لئے مسلح جہاد اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک وطن کا ایک ایک چپہ آزاد نہیں ہوجاتا، فلسطین کی آزادی مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے شہدا کے خون کے ساتھ وفاداری کرتے ہوئے ان کا مشن جاری رکھیں گے۔