مکران کے ساحل پر 4020کلوگرام منشیات ضبط

28 مئی ، 2023

کراچی (صباح نیوز)پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے مکران کے ساحل پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں 4020کلوگرام منشیات ضبط کر لی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔اس آپریشن کے دوران4020کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔ ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں65ملین ڈالر سے زائد ہے۔ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیا گیا۔