اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست پہ حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے،مذاکرات نہیں کئے جاتے،عمران خان صاحب یہ مذاکرات کی پیشکش نہیں، این آر او کی اپیل ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ60ارب روپے کا ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور سے مذاکرات نہیں بلکہ قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو، قومی عمارات اور فخر کی علامات پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے ۔ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے مذاکرات کرنا شہدا کی بے حرمتی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایمبولسنز، ہسپتال، سکول جلا کر،ملک میں فساد، توڑپھوڑ اور انتشار پھیلا کر نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل کر اب کہتے ہو کہ مذاکرات کرنے ہیں؟ ،قوم، وطن اور شہدا کے مجرموں، دہشت گردوں کے سرغنہ سے مذاکرات نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے ؟ انہوں نے کہا کہ جہازوں میں بھر کر اور لوگوں کو پٹے پہنا پہنا کر پی ٹی آئی بنی تھی ،جو جماعتیں سیاسی نہیں ہوتیں، وہ اسی طرح بکھر جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز سمیت پوری قیادت نے سینکڑوں دن جیلوں اور عقوبت خانوں میں گزارے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ، ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...