پشاور (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور و قومی ورثہ انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ9مئی کی توڑ پھوڑ نے عمران نیازی کے منفی ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ، پی ٹی آئی نے اپنے9سالہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا کے عوام کو ترقی سے محروم رکھا ۔یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں نواز شریف حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے گیس کے منصوبے عمران نیازی کی حکومت نے روکے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے 9 سالہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا جبکہ سوات سمیت پورا مالاکنڈ ڈویژن بھی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں سے محروم رہا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں عوامی، سرکاری اور دفاعی تنصیبات کو جو تباہی ہوئی وہ انتہائی قابل افسوس امر ہے اور مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں گیس کے رکے ہوئے منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کر د یا گیا ہے اور یہ تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...