بلاول بھٹو اگلے ماہ کے پہلے ہفتے عراق کا دورہ کریں گے

29 مئی ، 2023

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرخارجہ اور پاکستان پیپلزپاررٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اگلے ماہ کے پہلے ہفتے عراق کا دورہ کریں گے ،جہاں وہ عراقی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو5اور6جون کوعراق کادورہ کریں جہاں وہ عراقی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق تجارت، روابط، پاکستانی زائرین کی سہولیات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نجف اور کربلا بھی جائیں گے۔