کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یوم تکبیر کے تاریخی دن، پاکستان کی جانب سے کیئے گئے ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ پوری پاکستانی قوم کے عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔ 28 مئی 1998 کے دن پاکستان نے بھارت کے اشتعال انگیز ایٹمی تجربات کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے اپنی ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا۔پاک فضائیہ نے اس دوران اپنے سی-130 طیاروں کے ذریعے جوہری اور حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا اور قوم کی خودمختاری کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ٹیسٹ سے قبل اور اسکے دوران فضائی سیکیورٹی فراہم کی۔ اس دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے جبکہ ہمارے شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ تن تیار تھے۔ پاک فضائیہ کو اس تاریخ ساز واقع کے دوران انتہائی اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ اس تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ، پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور اسکا ہر سپاہی یہ عہد کرتا ہے کہ وہ اسی لگن اور عزم کے ساتھ ملک کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گا۔
پشاورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایوانِ صدر میں کھانے کے...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اسپین سمیت برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ برکس میں دس ممالک...
کراچی ٹرمپ کی آمد اور ہندوستان کی پریشانیاں، امریکی ٹی وی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر کی تعمیل کرنے اور تجارتی...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملازمت کی پانچ سالہ مدت رواں ہفتے 26 جنوری کو پوری ہو رہی ہے...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی بتشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...