اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس اور زیرِحراست خواتین کارکنان سے بدسلوکی کے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور زیرِحراست قیدیوں خصوصاً خواتین کارکنان کی عزت و ناموس اور روا رکھے جانے والے سلوک کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی اپیل کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی قیدیوں خصوصاً خواتین کی آبرو کے حوالے سے سنگین خدشات نے جنم لیا ہے۔ چیف جسٹس فوری طور پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا اہتمام کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گھروں کے تقدس کی کھلی پامالی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائش گاہوں پر کیسے چھاپے مارے جا رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو بغیر کسی قانونی اور عدالتی کارروائی کے ہراساں کیا جا رہا ہے، دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان کے بنیادی آئینی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ادھر سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے بھی مراد سعید اور تمام پی ٹی آئی کارکنان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر چیف جسٹس سے باضابطہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ مراد سعید پہلے بھی اپنی زندگی کو لاحق خطرات سے صدر پاکستان اور چیف جسٹس کو آگاہ کر چکے ہیں۔ جیلوں میں قید تمام خواتین کو ان کے سیاسی طور پر متحرک ہونے اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ ملک میں جاری اس فسطائیت کی حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کریں، جیلوں میں قید تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے۔ مراد سعید سمیت ملک بھر میں موجود تمام پی ٹی آئی کارکنان کے مقدمات ختم کئے جائیں۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ رانا ثناء کی رات گئے پریس کانفرنس سے ایک بات واضح ہے کہ کچھ بڑا واقعہ ہوا ہے جس کو کور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھروں پر رات کو چھاپے مارے گئے، آج ہم تاریخ کے سیاہ ترین دور میں زندہ ہیں، ملک آئین پامال کر دیا گیا ہے، عدالتی احکامات کو کھلے عام پیروں تلے روندا جا رہا ہے۔ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں۔
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو سٹار لنک کے حوالے...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنمااور وزیراعظم کےمشیر...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے حکومتی بل ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024کثرت...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...
اسلام آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے...
اسلام آ باد وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے سوالات کے جوابات نہ آنے پر اسپیکر سر دار ایاز صا دق نے برہمی...