لندن (مرتضیٰ علی شاہ) نشتر ہسپتال ملتان سے فارغ التحصیل تحصیل تونسہ کے گائوں بابی سے تعلق رکھنے اور laparoscopic سرجن کی حیثیت سے تربیت حاصل کرنے والے ایک پاکستانی سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے لندن کے چیلسی وار ویسٹ منسٹر ہسپتال میں خاتون کا روبوٹک سرجری کے ذریعہ علاج کر کے بلکہ ایک ہی دن میں روبوٹس کے ذریعے 12 بڑے آپریشن کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈاکٹر زیادہ آپریشن کرسکتاہے،اس کے علاوہ نئی ٹیکنک سے خون بھی کم ضائع ہوتاہے اور مریضہ جلد صحتیاب ہوجاتی ہے ، ڈاکٹر عامر رضا نے روبوٹک سرجری کے ذریعے خاتون کا علاج کر کے حمل کو متاثر کرنے والے مرضEndometriosis میں مبتلا لاکھوں خواتین کے علاج کی راہ ہموار کردی۔ روبوٹک سرجری کی ہول سرجری کا انتہائی جدید طریقہ ہے، جس میں سرجن مریض کے پیٹ میں چھید کر کے علاج کرتا ہے، اس طریقہ علاج میں ڈاکٹر کسی فاصلے پر بیٹھ کر آلات پر کنٹرول کے ذریعہ آپریشن کے فرائض انجام دیتا ہے۔ ڈاکٹر عامر رضا Endometriosis کے معالج کے طورپر مشہور ہیں، اس مرض میں مبتلا خاتون کا نہ صرف پیڑو متاثر ہوتا ہے بلکہ اس سے اس کا پیٹ، بلاڈر اور نروس سسٹم بھی متاثر ہوتا ہے اور ہر عمر کی خواتین اس سے متاثر ہوسکتی ہیں، ہر سال لاکھوں خواتین اس مرض سے متاثر ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر عامر ان دنوں لندن کے معروف کرام ویل ہسپتال کے Endometriosis انٹرنیشنل سینٹر کے ڈاکٹر ہیں اور مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ وہ minimal access سرجری چیلسی سینٹر CCMIG سینٹر کے بانی ڈائریکٹر بھی ہیں، اس سینٹر سے پوری دنیا میں laparoscopic کے کورس کرائے جاتے ہیں، وہ laparoscopic کی تعلیم اور تربیت دینے کیلئے مشرق وسطیٰ، پاکستان، افریقہ اور یورپ کے دورے کرچکے ہیں۔ جیو اور جنگ سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کوویڈ کی وبا کے دوران ہم دو دن کے اندر روبوٹ کے ذریعے سب سے زیادہ آپریشن کرنے کے حوالے انتہائی موثر اسٹریٹیجک پلاننگ کے پانیئر ثابت ہوئے۔ روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے ذریعہ انتہائی کم وقت میں انتہائی محفوظ طریقے سے درست آ پریشن کرسکتا ہے۔ روبوٹک سرجری اپنے فوائد کی وجہ سے اب ڈاکٹروں اور مریضوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ ہیلتھ سیکٹر میں بہت سے روبوٹک سسٹم متعارف کرائے جا رہے ہیں اور پوری دنیا میں اس کو اختیار کیا جا رہا ہے۔ Endometriosis کی علامات میں پیڑو میں شدید درد، بیہوشی کے علاوہ تخم ریزی کے مسائل شامل ہیں۔ ڈاکٹر رضا نے بتایا کہ انھوں نے اپنی ٹیم کے سا تھ مل کر دیکھ بھال کا ایک ماڈل تیار کیا ہے، جس میں آپریشن سے پہلے کے کام، روبوٹ کے ذریعے سرجیکل اپروچ اور آپریشن کے بعد مریضہ کو فارغ کئے جانے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ روبوٹک سرجری میں روایتی طریقے سے کئے جانے والے آپریشن کے مقابلے میں 30-50 منٹ کم لگتے ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹر معمول کے مقابلے میں زیادہ آپریشن کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ نئی ٹیکنک سے خون بھی کم ضائع ہوتا ہے اور مریضہ جلد صحتیاب ہوجاتی ہے۔ انھوں نے بتایا فی الوقت عملے کے 20 ارکان ان کی ٹیم کی معاونت کرتے ہیں اور وہ یہ کام احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے بہت اچھی طرح خدمات انجام دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہے اور میں اپنے وطن کی مٹی کو مقروض ہوں، اس لئے خواتین کی مدد کیلئے پاکستان کے ہسپتالوں میں روبوٹک ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے کام کررہاہوں اورپاکستانی ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔انھوں نے بتایا کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہزاروں ڈاکٹر این ایچ ایس میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، چینل 4 اور درجنوں انگریزی اخبارات نے ان کی کامیابیوں کے حوالے سے پروگرام نشر کیا اور خبریں اور مضامین شائع کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں 10 فیصد خواتین endometriosis اس مرض سے متاثر ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر اس مرض کی تفصیلات بھی بتائیں اور بتایا کہ کس طرح اندام نہانی کی لائننگ اندام نہانی سے باہر آجانے کی وجہ سے پیڑو میں درد کا سبب بنتی ہیں۔ Endometriosis کی وجہ سے بچہ دانی متاثر ہوتی ہے اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ این ایچ ایس کے اعدادوشمار کے مطابق فی الوقت برطانیہ میں نصف ملین خواتین گائناکولوجی کے علاج کی منتظر ہیں اور ان میں سے 5,000 خواتین 18 ماہ سے علاج کی منتظر ہیں۔
پشاورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایوانِ صدر میں کھانے کے...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اسپین سمیت برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ برکس میں دس ممالک...
کراچی ٹرمپ کی آمد اور ہندوستان کی پریشانیاں، امریکی ٹی وی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر کی تعمیل کرنے اور تجارتی...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملازمت کی پانچ سالہ مدت رواں ہفتے 26 جنوری کو پوری ہو رہی ہے...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی بتشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...