خیبرپختونخوا،9مئی کے حملوں میں ملوث شرپسندوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں چلائے جا رہے ہیں، رپورٹ

29 مئی ، 2023

پشاور (اے پی پی)9مئی کوخیبرپختونخوا میں دفاعی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں چلائے جا رہے ہیں، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ابتک 20 شرپسند گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ9 مئی کو جلاؤ گھیرا ؤ،توڑ پھوڑ اور شرپسندی کارروائیوں میں ملوث کل 2788 شرپسندوں کو تاحال گرفتار کیا گیا ہے ۔سرکاری حکام کی جانب سے جاری شدہ تفصیلات کے مطابق فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ابتک 20 شرپسند گرفتار کئے جا چکے ہیں جن میں سے 05 شرپسند ضلع مردان، 02 ضلع لوئر دیر، 01 ضلع ایبٹ آباد اور 07 ضلع بنوں سے گرفتار کئے گئے ہیں ، ان شرپسندوں کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا جاچکا ہے جبکہ باقی 05 شرپسندوں کو بھی جلد پیش کیا جائے گا۔