لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملہ کے بچوں کی تعلیم کے لئے قائم اسکول کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے جس سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسکول کے عملے کو ایک ماہ کا نوٹس دے کر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف کی طرف سے جاری کردہ 31 مارچ کا مراسلہ تمام ملازمین کو فراہم کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں معاہدے کی شق 4 کے تحت ایک ماہ کے نوٹس کے ساتھ آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسکول کو بند کیا جارہا ہے اس لئے تمام عملے کو 30 اپریل سے نوکری سے برخاست کیا جاتا ہے۔جنگ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان سے رابطہ کیا تو کہا گیا کہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان سے رابطہ کریں۔ تاہم دفتر خارجہ کے ایک سینئر آفیسر نے اسکول بند کرنے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ تاہم بات کرنے کے صرف پندرہ منٹ بعد نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے بیان جاری کر دیا گیاکہ 2020 سے ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اسکول میں بچوں کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی جس کی وجہ سے اسکول کو بند کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ اسکول بند کرنے سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہونے سے ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے ہائی کمیشن کے عملے کے صرف دو بچوں کو دوسرے اسکولوں میں داخلے کی اجازت ہے۔
پشاورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایوانِ صدر میں کھانے کے...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اسپین سمیت برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ برکس میں دس ممالک...
کراچی ٹرمپ کی آمد اور ہندوستان کی پریشانیاں، امریکی ٹی وی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر کی تعمیل کرنے اور تجارتی...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملازمت کی پانچ سالہ مدت رواں ہفتے 26 جنوری کو پوری ہو رہی ہے...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی بتشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...